مظفرآباد: آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور آج ایک بار پھر نرخوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 27 مارچ 2025 کو مرکزی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 17 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 72 ہزار 205 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 7 ہزار 600 روپے اور 10 گرام 2 لاکھ 63 ہزار 720 روپے میں دستیاب ہے۔
گزشتہ روز 26 مارچ 2025 کو 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 16 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 2 لاکھ 70 ہزار 920 روپے میں فروخت ہو رہا تھا، یعنی آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,285 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، جو گزشتہ روز کے 3 لاکھ 6 ہزار 100 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار 600 روپے تک جا پہنچی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 430 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 63 ہزار 720 روپے ہو چکی ہے۔
آج 27 مارچ 2025 کو پاکستان میں سونے کی قیمتیں مختلف شہروں میں کچھ یوں تھیں:
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان: 24 قیراط سونا فی تولہ 3 لاکھ 19 ہزار 3 سو 50 روپے میں فروخت ہو رہا تھا جبکہ راولپنڈی، کوئٹہ، حیدرآباد، سیالکوٹ، جہلم، چکوال، ڈی جی خان میں قیمت 3 لاکھ19 ہزار2سو روپے ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، قصور، اٹک، خانیوال، چنیوٹ، حافظ آباد، سکھر، گلگت میں سونا 3 لاکھ 19 ہزار 2سو 50 روپے فی تولہ دستیاب تھا اورجھنگ، سکردو اور دیگر شہروں میں قیمت 3 لاکھ 19 ہزار 1سوروپے فی تولہ تک پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت فی اونس 2 ہزار 3سو 36ڈالر پر مستحکم رہی۔