مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 125 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 36 روپے ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 515 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 72 ہزار 973 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب ایک تولہ چاندی کی قیمت میں 120 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 6 ہزار 368 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

گزشتہ روز کی مارکیٹ کی صورتحال
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے پر آگیا تھا۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے رہی تھی۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 100 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 488 روپے ہوگئی تھی۔