دوسراسالانہ رمضان نائٹ والی بال ٹورنامنٹ اکرام شہید بساہاں کی ٹیم نے جیت لیا

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل) پاک آرمی کے اشتراک سے دوسرا سالانہ رمضان نائٹ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا،ٹورنامنٹ کا فائنل اکرام شہید بساہاں اور نوشیروان عادل ہالن شمالی کے مابین کھیلا گیا جہاں زبردست مقابلے کے بعد اکرام شہید بساہاں نے جیت اپنے نام کی۔

میچ کے اختتام پرتقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر حویلی سرفراز شاد اور پاک آرمی کے کرنل شاہ زیب رفیع تھے ،ان کے علا وہ صدر انجمن تاجران وحید چوہان ، اے ای او حمید بخاری ، شیراز گیلانی سمیت سول سوسائٹی سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاک فوج کے زیراہتمام حویلی کہوٹہ اور وادی لیپہ میں والی بال ٹورنامنٹس شروع، دلچسپ مقابلے

جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا گیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حویلی سرفراز شاد نے خطاب کرتے ہوئے ایونٹ کے آرگنائزر کو کامیاب ایونٹ کروانے پر مبارکباد پیش کی۔

انکا کہنا تھا کہ یہ دوسرا سالانہ رمضان نائٹ والی بال ٹورنامنٹ تھا جسکا فائنل میچ دو ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جہاں اکرام شہید نے زبردست مقابلے کے بعد جیت اپنے نام کی۔ دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل پیش کیا۔

تماشائیوں نے اپنی ٹیم کو سپورٹ کیا وہ قابل دید ہے، واضح رہے سات روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں کل 12 ٹیموں نے شرکت کی جنہیں دو پول میں تقسیم کیا گیا تھا۔

کانٹے دار مقابلے نے جہاں کھلاڑیوں کو زبردست کھیل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا تو وہیں مخالف سمت سے آئی شاٹس نے سامعین کو بھی خوب محظوظ کیا۔

شائقین ٹورنامنٹ نے ایونٹ کے انعقاد پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اس طرز کے ایونٹ سے نہ صرف صحت مند سرگرمیوں کا ماحول میسر ہوتا ہے بلکہ آپس میں گھل مل بیٹھنے کا موقع بھی میسر ہوتا ہے۔

Scroll to Top