صدر بیرسٹر سلطان سے چیف جسٹس ہائیکورٹ کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل ) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔آزاد کشمیر یونیورسٹی میں بہتری کیلئے اقدامات کریں ، بیرسٹر سلطان کی وائس چانسلر کو ہدایت

دونوں رہنمائوں نے آزاد کشمیر کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ،ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان سے جامعہ کشمیر کے وائس چانسلر نے بھی ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں صدر بیرسٹر سلطان نے انہیں ہدایت کی تھی کہ آزاد کشمیر یونیورسٹی میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں ،قائمقام وائس چانسلر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ آزاد کشمیر میں فروغ تعلیم اور یونیورسٹی میں بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

Scroll to Top