لبریشن فرنٹ نظر یاتی کے صدر صداقت مغل کشمیری کو حراست میں لے لیا گیا

نیلم ( کشمیر ڈیجیٹل )وادی نیلم کے بالائی علاقہ تھانہ پولیس کیل میں درج ایف آئی آر میں مطلوب لبریشن فرنٹ نظر یاتی کے صدر صداقت مغل کشمیری کو میرپور پولیس نے حراست میں لے لیا ۔

صداقت مغل کشمیری پر الزام عائد ہے کہ وادی گریس کے تین نوجوان جو برفانی تودے تلے دب گئے تھے ان کے حوالہ سے ویڈیو بیان جاری کیا ۔کہ وہ پاک فوج کا سامان لیکر گئے تھے برفانی تودے تلے دب گئے۔

اس سے مقامی سطح پر فوج کے خلاف اشتعال پایا گیا جبکہ مقامی پولیس کے مطابق نوجوان اپنی ڈھوکوں میں بنے عارضی مکانات سے برف ہٹانے گئے تھے ۔

صداقت مغل کشمیری کی گرفتاری کے بعد پولیس کی پریس ریلیز بھی سامنے آگئی۔

پریس ریلیز کے مطابق ملزم نے ایک ماہ قبل اپنی فیس بک آئی ڈی سے بالائی نیلم میں چند مقامی افراد جو شدید برفباری کے دوران بہک میں اپنے ڈھارہ جات کو دیکھنے کیلئے گئے تھے کی واپسی پر ان کے برفانی تودے کے نیچے آنے کے واقعہ پر عوام کو اداروں کیخلاف اشتعال دلانے کے لئے نفرت انگیز ویڈیو اپ لوڈ کی

جس پر مذکورہ کےخلاف تھانہ پولیس سٹی اٹھمقام اور تھانہ پولیس کیل ضلع نیلم میں دو مقدمات درج ہوئے ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا۔
پولیس کا پریس ریلیز میں کہناہے کہ ملزم کے خلاف درج مقدمات کو حقائق کی روشنی میں میرٹ پر تکمیل کیا جائے گا ۔

 

Scroll to Top