تولہ قیمت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 344 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 22 ہزار 8 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈا سی جی 125کا 2027 ماڈل آگیا، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 39 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 466 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت بھی جاری کردی گئی ہے۔ 3 ستمبر 2026 کو چاندی کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 764 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 5 ہزار 824 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول سمیت متعدد اشیاء کی قیمتیں بڑھنےسے مہنگائی مزید بڑھ گئی

دستیاب جدول کے مطابق چاندی کی ایک اور درج شدہ شرح 7 ہزار 452 روپے فی تولہ اور 6 ہزار 387 روپے فی 10 گرام ہے۔