سعودی ورک ویزا درخواست دہندگان ہوشیار: لاہور میں ویزا پروسیسنگ سینٹر کا نیا پتا جاری

Pakistan SCO Summit 2026

سعودی عرب کا ورک ویزا حاصل کرنے کے لیے لاہور سے درخواست دینے والے پاکستانیوں کے لیے اہم تبدیلی کر دی گئی ہے۔ گیریز (Gerry’s) نے اعلان کیا ہے کہ تشہیر ویزا سروس سینٹر لاہور کو نئی جگہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 31 اگست 2026 سے سعودی ورک ویزا درخواستوں کی پروسیسنگ کی جا رہی ہے۔

نئی لوکیشن کے باعث ویزا درخواست گزاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ مرکز جانے سے پہلے اس کا تازہ پتا ضرور نوٹ کر لیں، تاکہ انہیں درخواست جمع کرانے کے مرحلے میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

لاہور میں سعودی ویزا سینٹر کا نیا پتا:

تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق لاہور میں سعودی ورک ویزا درخواستیں اب نئے Tasheer Visa Application Centre پر وصول اور پراسیس کی جائیں گی۔ نئے مرکز کا پتا 20، ایکس امریکن سینٹر بلڈنگ، کوئینز روڈ، گنگا رام ہسپتال کے سامنے، مزنگ چونگی، لاہور – 54000 ہے۔

مزید معلومات کے لیے درخواست گزار گیریز سے 0900 07860 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا گیریز کی آفیشل ویزا ویب سائٹ سے تازہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں سعودی ویزا کی سہولیات:

پاکستانی شہری سعودی عرب کے مختلف ویزا کیٹیگریز کے لیے گیریز ویزا اورتشہیر مراکزی سے خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ مراکز ملک کے بڑے شہروں میں موجود ہیں، جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، ملتان اور کوئٹہ شامل ہیں۔ تاہم درخواست جمع کرانے سے پہلے متعلقہ ویزا کیٹیگری کی تازہ شرائط، ضروری دستاویزات اور اپائنٹمنٹ سے متعلق معلومات چیک کرنا بہتر ہے، کیونکہ ویزا پالیسی اور طریقہ کار میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہریوں کیلئے متحدہ عرب امارات کا ورک ویزا، پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار

گیریز یا تشہیر کے ذریعے ویزا اپلائی کرنے کا طریقہ:

سعودی عرب کے ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت عام طور پر چند بنیادی مراحل مکمل کرنا ہوتے ہیں۔ سب سے پہلے ویزا کیٹیگری کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری ویزا پلیٹ فارم یا مجاز چینل کے ذریعے درخواست کا عمل شروع کریں، اس کے بعد تشہیر ویزا اپلیکیشن پورٹل کے ذریعے متعلقہ ویزا سینٹر کی اپائنٹمنٹ لیں، اور مقررہ تاریخ پر مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ تسعیر سینٹر پہنچیں۔ وہاں ضروری کاغذات جمع کرانے کے ساتھ بائیومیٹرک رجسٹریشن بھی مکمل کی جاتی ہے۔

درخواست جمع ہونے کے بعد اس کی پیش رفت کو ٹریک کیا جا سکتا ہے، جبکہ پاسپورٹ خود وصول کرنے کے علاوہ، جہاں سہولت دستیاب ہو، کورئیر ڈیلیوری کا انتخاب بھی کیا جا سکتا ہے۔

پاکستانیوں کے لیے سعودی ویزا کی اہم اقسام:

ٹورسٹ ویزا: سعودی عرب کا ٹورسٹ ویزا تفریح، مختلف تقریبات، فیملی وزٹ اور عمرہ سمیت متعدد مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جبکہ حج کے لیے الگ ویزا طریقہ کار ہوتا ہے۔ عام طور پر ٹورسٹ ویزا پر قیام کی مدت 90 دن تک ہو سکتی ہے۔ درخواست گزار کو پاسپورٹ کی کم از کم چھ ماہ کی مدت، مالی دستاویزات، سفری انتظامات اور میڈیکل انشورنس فراہم کرنا پڑ سکتی ہے۔ جن کے پاس امریکا، برطانیہ یا شینگن ممالک کا درست اور پہلے استعمال شدہ ویزا موجود ہو، وہ بعض آسان ویزا یا ویزا آن ارائیول سہولیات کے اہل ہو سکتے ہیں۔

بزنس ویزا: تجارتی دوروں اور کاروباری ملاقاتوں کے لیے جاری کیا جاتا ہے، جس کے لیے سعودی وزارت خارجہ سے منظور شدہ سعودی کمپنی کا الیکٹرانک دعوت نامہ درکار ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستانی کمپنی یا آجر کی معاون دستاویزات، پاسپورٹ، تصاویر اور درخواست فارم مانگے جا سکتے ہیں۔

عمرہ اور حج ویزا: ان مقاصد کے لیے مخصوص ویزا جاری کیا جاتا ہے۔ عمرہ زائرین کو منظور شدہ ویزا اور بکنگ پر عمل کرنا ہوتا ہے، جبکہ حج کی رجسٹریشن کی مدت اور شرائط الگ ہیں۔ درخواست گزار سے پاسپورٹ، بائیومیٹرک معلومات، گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ اور منظور شدہ حج یا عمرہ انتظامات طلب کیے جا سکتے ہیں۔

فیملی اور پرسنل وزٹ ویزا: یہ ویزا مقیم رشتہ داروں یا منظور شدہ افراد سے ملاقات کے لیے ہوتا ہے۔ اس میں سعودی وزارت خارجہ کی منظور شدہ الیکٹرانک ویزا اجازت، اسپانسر کا اقامہ اور پاسپورٹ کی نقول درکار ہو سکتی ہیں۔ بعض کیسز میں میڈیکل رپورٹ یا پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی مانگا جا سکتا ہے۔

درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہدایات:

سعودی ویزا اپلائی کرنے والے پاکستانیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تشہیر سینٹر جانے سے پہلے اپنی ویزا کیٹیگری، ضروری دستاویزات، اپائنٹمنٹ اور تازہ ترین شرائط ضرور چیک کر لیں۔

خصوصاً لاہور کے درخواست گزاروں کے لیے نئے ویزا سینٹر کا پتا اہم ہے، کیونکہ 31 اگست 2026 سے سعودی ورک ویزا کی درخواستوں کی پروسیسنگ نئی لوکیشن پر منتقل ہو چکی ہے، جس سے بروقت معلومات حاصل کر کے غیر ضروری سفر اور تاخیر سے بچا جا سکتا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026