گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ: گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے لیے الرٹ جاری

Pakistan SCO Summit 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں جھیلوں کے پھٹنے اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق جاری مون سون بارشوں اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کے خدشات انتہائی بڑھ گئے ہیں۔

حکام کی جانب سے بالائی علاقوں میں واقع گلیشیئرز کے پگھلنے کے عمل میں تیزی کے باعث مقامی آبادیوں اور انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کے ایک اور اسپیل کا الرٹ جاری، کونسے علاقے متاثر ہوں گے؟

حساس اضلاع اور متاثرہ علاقوں کی تفصیلات:

این ڈی ایم اے کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ ان میں غذر، ہنزہ، نگر، شگر، گلگت، روندو، دیامر، استور، اسکردو، گانچھے اور کھر منگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وادی نیلم کو بھی حساس ترین علاقوں کی فہرست میں رکھا گیا ہے جہاں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافے کا امکان ہے۔

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال:

خیبرپختونخوا کے بالائی اور پہاڑی اضلاع میں بھی صورتحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ چترال، اپر دیر، لوئر دیر، سوات اور شانگلہ کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں: مون سون بارشیں: ڈپٹی کمشنر بھمبر کا اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

علاوہ ازیں، کوہستان اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی صورتحال اور پہاڑ کھسکنے کے خدشات کے باعث فوری تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026