یوتھ ایکٹیوسٹ راجہ صائم اشفاق نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں بتایا کہ آزاد کشمیر میں کھیلوں کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث یہاں کے باصلاحیت نوجوانوں کا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔
راجہ صائم اشفاق کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے کرکٹ میں بھی اور دیگر کھیلوں میں بھی سپر ٹیلنٹڈ ہیں جس کی مثال کے پی ایل میں زمان خان، سفیان مقیم، سلمان ارشاد جیسے کھلاڑیوں کی ہے جنھوں نے عالمی سطح پر نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے لیے مناسب کوچنگ، اچھی ڈائیٹ، کلب سہولیات اور خودمختار سپورٹ سسٹم ہونا چاہیے، پراپر ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے جس میں ہمارے علاقے کا اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بہت پیچھے ہے۔
انہوں نے اپنی جدوجہد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کومینٹری کے ساتھ ساتھ وہ ڈیجیٹل کنٹینٹ کریئشن کرتے ہیں جس میں کھلاڑیوں کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں ، ان کا اٹھنا ، بیٹھنا ، کھانا پینا ، آنا جانا، ان کی ٹریننگ سب کور کیا جاتا ہے اور پھر وہ اس مواد کو ایک آفیشل پلیٹ فارم کے طور پر چلاتے ہیں ۔