سوزوکی نے اپنی پہلی الیکٹرک کی کار ’ای اسکائی‘ عالمی سطح پر متعارف کرا دی

جاپانی آٹو موبائل ساز ادارے سوزوکی نے شہری نقل و حمل کو زیادہ کم خرچ اور ماحولیاتی اعتبار سے محفوظ بنانے کے مقصد کے تحت اپنی پہلی برقی ’کی کار‘ ای اسکائی (e Every) کو عالمی سطح پر نمائش کے لیے پیش کر دیا ہے۔

کمپنی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق اس نويں الیکٹرک گاڑی کے اندر 26 کلوواٹ گھنٹے کی طاقتور لیتھیم آئرن فاسفیٹ (LFP) بیٹری تعبیہ کی گئی ہے، جو گاڑی کو ایک بار مکمل چارج کرنے پر تقریباً 310 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ اس برقی کار کو ابتدا میں رواں سال نومبر کے دوران جاپانی مارکیٹ میں برائے فروخت پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اسے دنیا کی دیگر بین الاقوامی منڈیوں میں بھی متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

سوزوکی نے اپنی نئی ای اسکائی کی ساخت میں وزن کو ہلکا رکھنے اور بجلی کی کم سے کم کھپت کو خصوصی ترجیح دی ہے۔ ادارے کا بتانا ہے کہ یہ کار محض ایک کلوواٹ گھنٹہ بجلی کے استعمال پر اندازاً 12 کلومیٹر تک کا راستہ طے کر سکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں کی کیٹیگری میں انتہائی کم خرچ گاڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

طبیعی جثامت کے لحاظ سے اس گاڑی کی کل لمبائی 3,395 ملی میٹر، چوڑائی 1,475 ملی میٹر اور اونچائی 1,625 ملی میٹر رکھی گئی ہے، جو کہ جاپانی قوانین کے مطابق ’کی کار‘ کے طے شدہ معیار کے بالکل عین مطابق ہے۔ سوزوکی نے اس کا ڈھانچہ اس طرزیات پر تیار کیا ہے تاکہ یہ جاپان کے مقامی ماحول کے ساتھ ساتھ عالمی مارکیٹ کی ضروریات اور تقاضوں کو بھی احسن طریقے سے پورا کر سکے۔

ان ہاؤس الیکٹرک پاور ٹرین:

ای اسکائی کے اندر سوزوکی کا تیار کردہ پہلا ذاتی ان ہاؤس ’ای ایکسل ডرائیو سسٹم‘ شامل کیا گیا ہے۔ کمپنی نے ضرورت سے زیادہ تیز رفتاری یا اضافی طاقت کے بجائے اس پورے ڈرائیونگ سسٹم کو چھوٹا، وزن میں ہلکا اور کام میں زیادہ کارآمد بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

گاڑی کا مجموعی پلیٹ فارم خاص طور پر الیکٹرک کی کارز کو مدنظر رکھ کر ڈیوپلپ کیا گیا ہے، جبکہ بیٹری کو کار کے فرش کے نچلے حصے میں فٹ کیا گیا ہے۔ اس ساخت کے باعث گاڑی کی ایرو ڈائنامکس میں بہتری آتی ہے اور دورانِ ڈرائیونگ گاڑی کا توازن برقرار رکھنے میں میں بڑی مدد حاصل ہوتی ہے۔

فاسٹ چارجنگ اور جدید فیچرز:

ای اسکائی میں 50 کلوواٹ ڈی سی فاسٹ چارجنگ کی سہولت موجود ہے، جس کی بدولت اس کی بیٹری کو محض 25 منٹ کے مختصر وقت میں 80 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔ اگر اسے گھر میں موجود 3 کلوواٹ اے سی چارجر سے چارج کیا جائے تو مکمل 100 فیصد چارجنگ میں تقریباً 8 گھنٹے درکار ہوتے ہیں، جبکہ 6 کلوواٹ چارجر کی مدد سے یہ مرحلہ تقریباً ساڑھے 4 گھنٹے میں مکمل ہو جاتا ہے۔

علاوہ ازیں، گاڑی میں ہیٹ پمپ، ون پیڈل ڈرائیونگ اور بائی ڈائریکشنل چارجنگ سمیت دیگر کئی جدید ترین سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں۔

جدید کیبن اور اندرونی سہولیات:

ای اسکائی کے اندرونی حصے (کیبن) کو عصری ٹیکنالوجی اور مسافروں کی آرام دہ سواری کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ کیبن کے اندر ایک ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر اور 10.1 انچ سائز کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پمز اسپتال میں 14 نوزائیدہ بچے جاں بحق: سی ڈی اے کا انکشاف، ایمرجنسی ایگزٹ لاک تھے

ڈرائیونگ کو مزید آسان بنانے کے لیے ہیٹڈ اسٹیئرنگ وہیل اور الیکٹرانک پارکنگ بریک بھی فراہم کی گئی ہے، جبکہ سامان اور دیگر روزمرہ اشیا رکھنے کے لیے دو منزلہ سینٹر کنسول اور مسافر والی نشست کی جانب کپ ہولڈر کے ساتھ ملٹی پرپز ٹرے بھی بنائی گئی ہے۔

قیمت اور مارکیٹ میں آمد:

اگرچہ سوزوکی نے فی الوقت ای اسکائی کی حتمی قیمت ظاہر نہیں کی ہے، تاہم ادارے کا موقف ہے کہ ان کی بنیادی کوشش اس گاڑی کو عام صارفین کی پہنچ میں لانا اور سستے سے سستا رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کے اندر ’کی کارز‘ اپنے چھوٹے حجم، ہلکے وزن اور کم خرچ ہونے کی بنا پر شہری سفر اور روزمرہ نقل و حمل کے لیے بہترین ذریعہ سمجھی جاتی ہیں۔ نسان اور مٹسوبشی جیسی دیگر جاپانی آٹو کمپنیاں بھی اس سے قبل اپنی الیکٹرک کی کارز پیش کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار 7 سو روپے مقرر

سوزوکی کا الیکٹرک گاڑیوں کی اس انڈسٹری میں قدم رکھنا اس کی مارکیٹ پوزیشن کو مضبوط بنانے کی ایک اہم ترین کڑی ہے۔ 310 کلومیٹر رینج، 26 کلوواٹ گھنٹے کی لیتھیم بیٹری اور توانائی کی بچت کے باعث ای اسکائی عام شہری صارفین کے لیے ایک انتہائی کارآمد اور سستا آپشن ثابت ہو سکتی ہے، تا ہم اس کا واقعی کامیاب ہونا اس کی آئندہ قیمت اور عالمی دستیابی پر منحصر ہوگا۔