کمیپ کالونی گلپور میں ٹریفک حادثہ، کنڈیکٹر جاں بحق، متعدد زخمی

گلپور :کمیپ کالونی گلپور میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیاجس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا ہائی ایس نمبر RIS-4755 حادثے کا شکار ہو گئی جس کی اطلاع ملتے ہی سلطانیہ ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ گلپور کے رضاکاران نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ زخمیوں کو ریسکیو کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹلی منتقل کیا گیا تاہم حادثے میں زخمی کنڈیکٹر منور اقبال ولد راجہ اقبال ساکن ڈنگروٹ، کوٹلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top