پہلا ٹی ٹونٹی ، پاکستانی بیٹنگ پھر ناکام ،پوری ٹیم 100رنز بھی نہ بنا سکی

کرائسٹ چرچ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بیٹنگ پھر ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 100رنز بھی نہ بنا سکی۔

پاکستانی بیٹنگ لائن اپ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں جدوجہد کرتی نظر آئی ،قومی ٹیم نیوزی لینڈ کو محض 92رنز کا آسان ہدف سکی

قبل ازیں پہلے کھیلتے ہوئے اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز صفر، عرفان خان ایک رن اور شاداب خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔عبدالصمد، محمد علی اور حسن نواز نے آج قومی ٹیم میں ڈیبیو کیا ۔

اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ سے قبل ہیگلے اوول گراؤنڈ میں ٹریننگ کی اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے بھی کھلاڑیوں کو بیٹنگ کی تجاویز دیں۔

دونوں ٹیموں کی موجودگی میں گراؤنڈ میں روایتی استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔

اس موقع پر کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ شائقین توقع کے مطابق کرکٹ نہ کھیلنے پر ٹیم سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بہتری کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان ہوگیا،کون سی ٹیم کا میچ کب اور کہاں ہوگا؟

Scroll to Top