میرپور( کشمیر ڈیجیٹل)برٹش کشمیری خاتون فرخندہ رحمان ہراسگی معاملہ،برٹش کشمیری خاتون فرخندہ رحمن نے ملزم ایس ایچ او عمران چوہدری کے حوالے سے سوالات اٹھا د ئیے، انکوائری کمیٹی پر تحفظات کا اظہار، کیا انتظامیہ ایک بار پھر اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ؟
یہ خبر بھی پڑھیں ۔فرخندہ رحمان کیس،مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
تفصیلات کے مطابق برٹش کشمیر ی خاتون فرخندہ رحمان نے کہا ہےکہ کیس کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا ، تحقیقات پر مجھے کوئی بھروسہ نہیں رہا ،ایف آئی آر میں جو دفعات لگنی تھیں وہ بھی نہیں لگیں ۔
یہ بھی پڑھیں ۔برطانوی شہری فرخندہ رحمن کے الزامات پر ایڈیشنل جج میرپور راجہ شہزاد اکرم بھی معطل
میری تصاویر تو سوشل میڈیا پر ہر جگہ لگا دی گئیں ، عمران خود کہاں ہے؟اس کی کوئی تصویر کچھ نہیں، متاثرہ ہونے کے ناطے مجھے پتہ ہونا چاہیے ،اس کا جو گارڈ تھا وہ کیوں نہیں پکڑا گیا اس کے بیان کیوں نہیں لئے گئے ،مجھے ان سوالات کے جواب چاہیے ، فرخندہ رحمان کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن سنجیدگی سے کی جائے اور ہمیں مطمئن کیا جائے ۔