مظفرآباد : پاکستان اور آزاد کشمیر میں 13 مارچ 2025 کے لیے سونے کے تازہ ترین نرخ جاری کر دیے گئے۔ آج آزاد کشمیر میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 7 ہزار 5 سو روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 6 سو 30 روپے رہی۔ چاندی کی قیمت بدستور 3 ہزار 2 سو روپے فی تولہ برقرار ہے۔
پاکستان کے دوسرےشہروں کی بات کی جائے تو وہاں بھی سونے کی قیمت میں بھی معمولی فرق دیکھا گیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، پشاور، گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، قصور، اٹک، خانوال، چنیوٹ، حافظ آباد، سکھر اور گلگت میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 9 ہزار 4 سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ راولپنڈی، کوئٹہ، حیدرآباد، سکردو، سیالکوٹ، جہلم، چکوال، ڈی جی خان اور جھنگ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 3 سو روپے رہی۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمتیں عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔