مظفرآباد : مرکزی صرافہ بازار آزاد کشمیر میں آج 11 مارچ 2025 کے لیے سونے کے تازہ نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔ آج مظفرآباد میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 4 ہزار 5 سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 60 روپے رہی۔ دوسری جانب چاندی فی تولہ کی قیمت 3 ہزار 2 سو روپے برقرار ہے۔
گزشتہ روزیعنی 10 مارچ 2025 کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 5 سو روپے تھی جس کا مطلب ہے کہ سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ 10 گرام سونا بھی 2 لاکھ 61 ہزار 60 روپے پر مستحکم رہا۔ چاندی کی قیمت میں بھی کوئی ردوبدل نہیں دیکھا گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی نرخ جوں کے توں ہیں۔