جامعہ کشمیر میں اہم انتظامی تبدیلی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز تبدیل

مظفرآباد: جامعہ آزاد جموں و کشمیر(UAJK) میں ایک اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔ وائس چانسلر کی منظوری سے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز (سٹی کیمپس)کی ذمہ داری عدنان الطاف سے واپس لے لی گئی ہے۔

یونیورسٹی ایکٹ 1985 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جامعہ کے وائس چانسلر نے  جنید احمد میر کو نیا ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز تعینات کر دیا گیاہے۔ اس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Scroll to Top