14 مارچ 2025 کو ایک مکمل چاند گرہن رونما ہوگا جس کے دوران چاند سرخی مائل رنگت اختیار کرے گا جسے عام طور پر ‘بلڈ مون’ کہا جاتا ہے۔ تاہم، یہ دلکش نظارہ پاکستان میں براہِ راست دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
پاکستانی معیاری وقت کے مطابق، چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، مکمل گرہن 11 بج کر 58 منٹ پر متوقع ہے، اور یہ سہ پہر 3 بجے اختتام پذیر ہوگا۔ ان اوقات کے دوران پاکستان میں دن ہوگاجس کی وجہ سے چاند گرہن کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔ یہ مکمل چاند گرہن شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ ، مغربی یورپ اور افریقہ کے کچھ حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔۔ پاکستانی شائقین اس واقعہ کو آن لائن لائیو اسٹریمز کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق چاند گرہن اس وقت واقع ہوتا ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہےجس سے سورج کی روشنی چاند تک براہِ راست نہیں پہنچ پاتی۔ اس دوران زمین کی فضا میں سے گزرتی ہوئی سرخ روشنی چاند پر پڑتی ہے جس سے چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہےاور اسی وجہ سے اسے ‘بلڈ مون’ کہا جاتا ہے۔
پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ کرنے کے شائقین کو 7 اور 8 ستمبر 2025 کی درمیانی شب ہونے والے جزوی چاند گرہن کا انتظار کرنا ہوگاجو پاکستان سمیت یورپ، ایشیا اور افریقہ میں دیکھا جا سکے گا۔