دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دے دیا
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے،نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھی شروعات دی، کیوی ٹیم کو ول ینگ کی صورت میں پہلی نقصان ہوا، وہ 57 رنز بنا کر ورون چکرورتی کے ہاتھوں 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، دوسری وکٹ 69 رنز پر گر گئی، راچن رویندر کلدیپ یادو کے ہاتھوں 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نئے آنے والے کیوی بلے باز کین ولیمسن بھی سیٹل ہونے میں ناکام رہے اور ٹیم کے مجموعی اسکور 75 میں سے صرف 11 رنز بنانے کے بعد کلدیپ یادو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کیوی ٹیم کو ٹام لیتھم کی صورت میں چو تھے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جو رویندر جدیجا کے ہاتھوں 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر گر ی جب گلین فلپس 34 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے جبکہ ڈیرل مچل نے آسانی سے کیچ ہونے سے قبل 211 کے مجموعی سکور پر 63 رنز کی اننگز کھیلی کیویز کو مچل سینٹنر کی صورت میں ساتویں نقصان کا سامنا کرنا پڑا جو 8 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی اور کلدیپ یادو نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ محمد شامی اور رویندر جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا تھا کہ وہ میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے ۔
نیوزی لینڈ 25 سال بعد چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ بھارت تیسری بار چیمپئن بننے کے لیے پر امید ہے۔