پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم ان دنوں حج کی سعادت حاصل کرنے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے وسیم اکرم کی جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں وسیم اکرم شیطان کو اپنے خصوصی بولنگ والے انداز میں کنکریاں مارتے اور اس کے بعد جشن منانے کا انداز اپناتے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فخر عالم نے وسیم اکرم اور مصباح الحق کے ہمراہ مزدلفہ سے خوبصورت مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیے
واضح رہے کہ وسیم اکرم سمیت کئی سابق کھلاڑیوں اور شوبز اسٹارز نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کی ہے۔
Wasim Akram throws stones at the devil in his iconic bowling style during Hajj. pic.twitter.com/gjmqkqlhPl
— Thakur (@hassam_sajjad) May 27, 2026



