اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )کھلاڑیوں کے ساتھ کچھ نہیں ہوتا، صرف سلیکٹرز اور کوچزہی فارغ ہونگے ، ٹیم ہڈل میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ محمد رضوان کی گفتگوحکام تک پہنچ گئی، ایک کرکٹر نے سلیکٹرز کو اس حوالے سے آگاہ کیا،جائزہ میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا، شاہین آفریدی پر بھی میچ میں ہدایات پر عمل نہ کرنے کا الزام ۔.
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شکست کے باعث پاکستانی ٹیم کا سفر پہلے راؤنڈ میں ختم ہو گیا،بنگلہ دیش کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو گیا اور اس کے بعد سے تنقید کا طوفان جاری ہے۔.
یہ خبر بھی پڑھیں ۔دورہ نیوزی لینڈ، رضوان کی جگہ نیا کپتان لانے، پاکستانی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی تیاریاں
پی سی بی کی ایک حالیہ میٹنگ میں سلیکٹرز نے شرکاء کو بتایا کہ جب بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد کھلاڑی میدان میں جمع ہوئے تو کپتان محمد رضوان نے انہیں مایوس نہ ہونے کو کہا اور کہا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ہوتا، صرف کوچز وغیر ہ ہی فارغ ہوں گے ۔
ٹیم ہڈل میں موجود کھلاڑیوں میں سے ایک نے سلیکٹرز کو اس حوالے سے مطلع کیا تھا، چیئرمین محسن نقوی بھی جلد بازی کے حق میں نہیں تھے، اس لیے سلیکٹرز اور کوچز کی ملازمتیں بچ گئیں۔
شاہین شاہ آفریدی سے متعلق بھی شکایت ہے کہ انہوں نے میچ میں دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا، انہیں یارکر وغیرہ کرنے کو کہا گیا لیکن انہوں نے خود اپنی مرضی سےبولنگ کی۔دوسری طرف اگر اعداد وشمار پر نظر ڈالیں تو دونوں سینئر پیسرز نے گزشتہ سال نومبر میں آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا
یہ بھی پڑھیں ۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور مصباح پی سی بی ہال آف فیم میں شامل
. پلیئر آف دی سیریز حارث نے 10 اور شاہین نے 8 وکٹیں حاصل کیں تھیں تاہم دونوں کو ون ڈے کے ناقص گیند باز قرار دے کر ڈراپ کر دیا گیا، حالانکہ وہ نیوزی لینڈ کی پچوں پر کامیاب ہو سکتے تھے۔.
یاد رہے کہ بابر اور رضوان کو آہستہ کھیلنے پر ڈراپ کیا گیا تھا لیکن نئے کپتان سلمان علی آغا نے 6 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 10 کی اوسط اور 79 کے اسٹرائیک ریٹ سے 50 رنز بنائے ہیں۔