بھمبر، آزاد کشمیر : پاکستان اور آزاد کشمیر کے لیے ایک تاریخی لمحہ، کشمیر بھمبر کے علاقے ملوٹ سے تعلق رکھنے والے انجینئر فاخر جبران نے دولتِ مشترکہ (کامن ویلتھ) کا باوقار پیس ایوارڈ جیت لیا۔ یہ ایوارڈ کامن ویلتھ کے تمام ممالک میں سے صرف پانچ نمایاں شخصیات کو دیا جاتا ہےاور انجینئر فاخر جبران اس اعلیٰ اعزاز کو حاصل کرنے والوں میں شامل ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 12 مارچ کو لندن میں ایوارڈ کی پروقار تقریب میں انجینئر فاخر جبران کو یہ اعزاز پیش کیا جائے گا۔ انہیں یہ ایوارڈ تعلیم، ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ذریعے عالمی امن کے فروغ میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔
انجینئر فاخر جبران، جو وزیراعظم قومی یوتھ کونسل پاکستان کے رکن بھی ہیں، نوجوانوں کی ترقی کے لیے غیرمعمولی کام کر رہے ہیں۔ وہ اپنے پلیٹ فارمز “کنیکٹ کشمیر” اور “کشمیٹا” کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھا رہے ہیں اور تعلیم کے جدید ذرائع متعارف کروا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں سورج کی خوبصورت کرنوں کے ساتھ موسم خوشگوار! موسم کی تفصیلات
بین الاقوامی سطح پر اس عظیم کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے انجینئر فاخر جبران نے کہا کہ یاس اعزاز کو اپنے مشن کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کی ترقی اور عالمی امن کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔