سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 8 ہزار روپے تک پہنچ گیا

مظفرآباد :(4 مارچ 2025) آزاد کشمیر کی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ8 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ64 ہزار 60 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز کے مقابلے میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جو کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے سبب ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار2 سو روپے برقرار ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی طلب میں اضافے اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

Scroll to Top