مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آج بروز جمعۃ المبارک 10اپریل 2026آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے پاکستان میں سونے اور چاندی کی تازہ ترین قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے ۔
جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک بھر میں سونے کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں جبکہ مختلف شہروں میں ریٹس یکساں رہے ۔
تفصیلات کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے رہی ۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 85 ہزار 386 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق 21 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 875 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔
آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں بھی سونے کے نرخ ملک کے دیگر بڑے شہروں کے برابر رہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا نے لاکھوں موبائل سمیں، بینک اکائونٹس بند کرنے کا انتباہ جاری کردیا
کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار 386 روپے ریکارڈ کی گئی ۔
صرافہ بازار کے مطابق مقامی سطح پر قیمتوں میں کوئی نمایاں فرق نہیں دیکھا گیا ۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا گیا۔ پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 794 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 682 روپے رہی ۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں، تاہم مقامی سطح پر فی الحال استحکام پایا جاتا ہے ۔
صرافہ مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں عالمی رجحانات کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل ممکن ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ:سمارٹ لاک ڈائون پرعملدرآمد،ہوٹلز ،موٹلز،دکانیں بند
عوام اور سرمایہ کاروں کو مارکیٹ کی صورت حال پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔




