لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف شکست کے بعد واضح کیا ہے کہ ٹیم کی ناکامی کی وجہ بدقسمتی نہیں بلکہ ناقص کارکردگی رہی ۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پچ اتنی مشکل نہیں تھی کہ ٹیم محض 100 رنز پر آؤٹ ہو جاتی ، اصل مسئلہ ٹیم کا کھیل کے مطابق حکمت عملی نہ اپنانا تھا ۔
سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ٹیم نے جس انداز میں ٹریننگ کی، میچ میں اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق کراچی کی کنڈیشنز دیگر وینیوز سے مختلف ہیں اور یہاں بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ سوچ سمجھ کر کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹیم نے غیر ضروری طور پر جارحانہ انداز اپنایا، جس کی وجہ سے وکٹیں جلدی گرتی رہیں اور بڑا اسکور بنانے میں ناکامی ہوئی ۔
انہوں نے اپنی ذاتی کارکردگی پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ان کی پرفارمنس بھی توقعات کے مطابق نہیں تھی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز پر 5 رنز کی پنالٹی؛ بال ٹیمپرنگ تنازع پر سکندر رضا کا اہم بیان سامنے آ گیا
سکندر رضا کے مطابق وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مزید محنت کریں گے تاکہ ٹیم کو آئندہ میچز میں فائدہ پہنچا سکیں ۔
فخر زمان کی عدم موجودگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کمی ٹیم کو واضح طور پر محسوس ہوئی ۔
تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فخر زمان انجری کے باوجود بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں اور جلد ٹیم میں واپسی کی اُمید ہے ۔
سکندر رضا نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کے ڈریسنگ روم میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں، لیکن اس کے باوجود ٹیم بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز کا ٹیومر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کرنے کا اعلان
ان کا مزید کہنا تھا کہٹیم کو اپنی غلطیوں سے سیکھ کر اگلے میچز میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا تاکہ کامیابی حاصل کی جا سکے ۔




