اسلام آباد (کشمیرڈیجیٹل )یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق آئندہ دنوں میں کیا جائے گا ۔
کمپنی کی جانب سے 3 اپریل 2026کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث قیمتوں میں رد و بدل ناگزیر ہو گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی نے اس سے قبل قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی بھرپور کوشش کی ،تاہم پیٹرولیم مصنوعات اور خام مال کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے موجودہ نرخ برقرار رکھنا مشکل بنا دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:15 دن میں سرمایہ کاری کے اثرات ملکی معیشت پر نظر آئیں گے،قیصر شیخ
اسی تناظر میں مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 3,000 سے 5,000 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔
کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ 70 سی سی اور 100 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 3,000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 125 سی سی ماڈلز کی قیمت میں 5,000 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چین نے آبنائے ہرمز کے بحران کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قرار دے دیا
اس اضافے کا مقصد بڑھتی ہوئی لاگت کو پورا کرنا اور کمپنی کے آپریشنز کو برقرار رکھنا بتایا گیا ہے ۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 11 اپریل 2026 سے ہوگا اور یہ صرف نئی بکنگز پر لاگو ہوں گی ، جبکہ پہلے سے بک کی گئی موٹر سائیکلوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم، فی تولہ نرخ برقرار
یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں یہ فیصلہ مجبوری کے تحت کیا گیا ہے، تاہم مستقبل میں حالات بہتر ہونے کی صورت میں قیمتوں پر نظرثانی بھی کی جا سکتی ہے ۔




