ناقص سروس بند کرو یا احتجاج کے لیے تیار ہو جاؤ! جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی وارننگ

مظفرآباد: ممبر جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں موبائل فون کمپنیوں کی ناقص سروس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کا عندیہ دے دیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سروس کے مسائل فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو اگلا پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن “موبائل سیلولر کمپنیوں” کے خلاف ہوگا۔

شوکت نواز میر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی ناقص ترین کارکردگی عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ”ہم نے پہلے بھی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو اس معاملے پر آگاہ کیا تھا اور اب دوبارہ رابطہ کریں گے۔ اگر مسائل مختصر وقت میں حل نہ ہوئے تو ہم پی ٹی اے کو کوہالہ پار پہنچائیں گے،” ۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی سیاست میں آئے، پارٹی رجسٹر کروا کر انتخابات لڑے: اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق

انہوں نے خبردار کیا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عوامی مسائل پر ہرگز خاموش نہیں رہے گی اور اگر کمپنیاں اپنی سروس بہتر بنانے میں ناکام رہیں تو شدید احتجاج کیا جائے گاجس میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال شامل ہوگی۔

Scroll to Top