مظفرآباد،یونین کونسل لواسی،ہڑیالہ،راجپٹیاں ریالی کے چشمے مضر صحت قرار

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر عامر شہزاد چوہدری نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو پانی کے چشموں کی لیبارٹری نمونہ جات کی رپورٹ کے مطابق عملدرآمد کیلئے تحریک کر دی

مظفرآباد کے مواضعات ہڑیالہ گجراں دیگر مقامات پر اپینڈیسائٹس کے کیسر میں اضافہ کے تناظر قبل ازیں ان متاثرہ ایریاز میں پینے کے پانی کے استعمال کےSourcesچشمہ جات کے سمپلز نمونہ جات محکمہ صحت عامہ نے حاصل کرتے ہوئےانوائریمنٹل پروٹیکشن ایجنسی آزاد جموں و کشمیر بغرض لیبارٹری جائزہ بھیجوائے گئے۔

متعلقہ ایجنسی کی جانب سے رپورٹ موصول ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یونین کونسل لواسی اور اس کے گاؤں ہڑیالہ و یونین کونسل راجپیاں کے گاؤں راجپٹیاں ریالی کے چشموں کا پانی ہر لحاظ سے مضر صحت ہے۔

مہربانی متعلقہ مواضعات کے ان چشمہ جات کے پانی کے استعمال کے سلسلہ میں متعلقہ عوام الناس کو روکنے اور استعمال میں نہ لانے کے سلسلہ میں بذریعہ مقامی پولیس کار بند فرمایا جائے تا کہ متعلقہ اپینڈکس کے پھیلاؤ میں کمی آسکے اور عوام الناس میں اس نوعیت کے کیسز کے پیدا ہونے کا تدارک ہو سکے۔

وادی لیپا، طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پرنکل آئے ، شدید احتجاج

Scroll to Top