وادی نیلم: طالبات کے لیے سفری سہولت کا شاندار اقدام، گرلز ڈگری کالج کیل کے لیے بس سروس شروع

وادی نیلم کے بالائی علاقے کیل میں طالبات کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت نے گرلز ڈگری کالج کی طالبات کو سفری مشکلات سے بچانے کے لیے جدید ماڈل بس فراہم کر دی ہیں.

تفصیلات کے مطابق یہ بس کیل اور اس کے گردونواح کے علاقوں سے طالبات کو کالج تک پہنچائے گی جس سے ان کے گھر سے کالج تک کے سفر میں آسانی  ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی مایوس کن پرفارمنس،پوائنٹس ٹیبل کیا کہتا ہے؟

اس سےقبل دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ وہ پیدل طویل مسافت طے کر کے کالج پہنچتی تھیں۔ اس اقدام سے نہ صرف وقت اور توانائی کی بچت ہوگی بلکہ طالبات کے لیے حصولِ علم کا سفر بھی محفوظ اور آسان بنایا جا سکے گا۔ حکومت کی جانب سے یہ سہولت تعلیمی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔

Scroll to Top