اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران دفتری اوقات کار کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے، جس کا اطلاق ملک بھر کے بڑے شہروں میں واقع دفاتر پر ہوگا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات :پیر سے جمعرات: صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک،جمعہ اور ہفتہ: صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا رمضان ریلیف پیکج کا اعلان: مستحقین کے لیے جدید اور شفاف نظام متعارف
کیسز کی وصولی اور استثنیٰ:
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ دفتری اوقات ختم ہونے سے ایک گھنٹہ قبل کسی بھی قسم کا کیس وصول نہیں کیا جائے گا۔ تاہم، انتہائی ضروری اور ارجنٹ نوعیت کے کیسز کو اس وقت کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور انہیں وصول کیا جا سکے گا۔ ان نئے اوقات کار کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت کے اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے دفاتر پر فوری طور پر ہوگا۔




