۔چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی ،دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم 241 رنز بنا کردو گیندیں قبل ہی آل آئوٹ ہوگئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار اور ذمہ دارانہ سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 49.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر بھارت کو 242 کا ہدف دیا، کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 42.3 اوورز میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اوپنرز امام الحق اور بابر اعظم نے 41 رنز کا اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا تاہم بابر اعظم 23 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ بعد ازاں 6 رنز جوڑنے کے بعد امام بھی 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
تیسری وکٹ کے لیے محمد رضوان اور سعود شکیل نے 103 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد رضوان 46 اور سعود شکیل 62 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ طیب طاہر صرف 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے یوں پاکستان نے 241 رنز سکور بورڈ پر سجائے ۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، ہاردک پانڈیا نے 2، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل اور ہرشیت رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت کی اننگز
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ کا آغاز کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور کیا ۔
شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کے پانچویں اوور کی آخری گیند پر روہت شرما کو کلین بولڈ کر کے انہیں 20 کے انفرادی سکور اور 31 کے مجموعی سکور پر پویلین بھیج دیا۔
بھارت نے پہلے دس اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنائے، شبمن گل 35 اور کوہلی چھ رنز کے ساتھ نمایاں رہےتاہم بعد ازاں بھارتی بیٹرز نے گرائونڈ کے چاروں طرف شارٹس کھیلے اور میچ اپنے نام کرلیا کوہلی نے سنچری بنائی ۔بھارتی ٹیم نے کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی اور بھارت نے 242 رنز کا ہدف 43 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جبکہ پاکستان نے بائولنگ ، بیٹنگ کے بعد فیلڈنگ میں بھی قوم کو مایوس کیا ۔