پاکستان

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 518,500 روپے مقرر

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے 13 فروری 2026 کیلئے ملک بھر میں سونے کی تازہ قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

جس کے مطابق سونے کے نرخ مستحکم سطح پر برقرار ہیں۔ نئے جاری کردہ ریٹس کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 518,500 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 444,540 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر پی ایم ڈی سی کا زائد فیس وصول کرنے والے کالجز کیخلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان

ایسوسی ایشن کے مطابق مختلف قیراط کے حساب سے بھی سونے کی قیمتیں جاری کی گئی ہیں ۔ 22 قیراط سونا فی تولہ 475,291 روپے میں دستیاب ہے جبکہ 21 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت تقریباً 453,688 روپے بتائی گئی ہے ۔

اسی طرح 18 قیراط سونے کی قیمت 388,875 روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے ۔ اگر گرام کے حساب سے دیکھا جائے تو 24 قیراط سونا 44,454 روپے فی گرام، 22 قیراط 40,749 روپے، 21 قیراط 38,897 روپے اور 18 قیراط سونا 33,341 روپے فی گرام فروخت ہو رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک بائیکس کے خریداروں کیلئے سبسڈی کی رقم منتقلی کا عمل شروع

فی اونس قیمتوں کے مطابق 24 قیراط سونا 1,259,955 روپے، 22 قیراط 1,154,959 روپے، 21 قیراط 1,102,461 روپے جبکہ 18 قیراط سونا 944,966 روپے میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

آزاد کشمیر سمیت ملک کے بڑے شہروں کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور میں سونے کے نرخ یکساں رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 518,500 روپے اور 22 قیراط سونے کی قیمت 475,291 روپے برقرار ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن: آزاد کشمیر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی، بھاری مقدار میں غیر معیاری اشیاء ضبط

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور مقامی طلب و رسد سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، جبکہ سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کرتے ہیں ۔

Scroll to Top