برائلر گوشت

برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی،انڈے بھی سستے ہو گئے

حالیہ دنوں میں  برائلز گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے، جس نے صارفین اور تاجر دونوں کیلئے مختلف ردِعمل پیدا کیا ہے ۔

برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فارم گیٹ پر برائلر گوشت کی قیمت 526 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔

تاہم پرچون بازاروں میں برائلر گوشت 580 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جس پر شہریوں نے ملا جلا ردِعمل دیا ہے ۔

کچھ صارفین قیمت میں کمی کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ پرچون نرخ ابھی بھی زیادہ ہیں ۔

دوسری جانب فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 335 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہ 349 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری

پرچون مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 363 روپے فی کلو ہے، جو کہ فارم گیٹ نرخ سے کافی زیادہ ہے، مگر ہول سیل مارکیٹ کے مقابلے میں معمولی فرق رکھتی ہے ۔

انڈوں کے نرخوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی درجن انڈوں کی قیمت میں 23 روپے کی کمی کے بعد یہ 300 روپے فی درجن پر فروخت ہو رہے ہیں ۔

ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 8,880 روپے میں دستیاب ہے ۔ اس کمی سے صارفین خاصے خوش ہیں اور مارکیٹ میں خرید و فروخت میں اضافہ متوقع ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں بنیادی طور پر پیداوار میں اضافے اور سپلائی چین کے بہتر انتظام کی وجہ سے سامنے آئی ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ،چاندی میں سرمایہ کاری کا رحجان

صارفین کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ پرچون مارکیٹ کے قیمتوں کے مقابلے میں ہول سیل یا فارم گیٹ کی قیمتوں پر نظر رکھیں تاکہ بہتر سودا کیا جا سکے ۔

Scroll to Top