شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں خامی، محمد عامر نے نشاندہی کردی

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ میڈیم بولر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں موجود خامی کی نشاندہی کردی جس کے باعث وہ اپنی پرانی سوئنگ حاصل نہیں کر پارہے۔

ایک نجی چینل کے پروگرام میں محمد عامر نے اسٹیج پر کھڑے ہوکر وضاحت کی کہ شاہین انجری کے بعد سے اب تک اپنے بولنگ ایکشن میں ایک اہم غلطی کررہے ہیں جسے درست کرنا ممکن ہے۔

پروگرام میں شامل سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی بائیں ہاتھ کے بیٹرز کے خلاف مؤثر بولنگ کرتے ہیں لیکن دائیں ہاتھ کے بیٹرز کے خلاف وہ اپنی روایتی سوئنگ حاصل نہیں کر پارہے جس کی ایک بڑی وجہ ان کے بولنگ ایکشن میں ہونے والی تبدیلی ہے۔

راشد لطیف نے مزید کہا کہ شاہین کے بولنگ ایکشن پر کوچز کو خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ بولنگ کرسکیں اور ہر طرح کے بیٹرز کے خلاف مؤثر ثابت ہوں۔

Scroll to Top