مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )وادی نیلم میں سیاحت زاول کا شکار ہے ، حکومت اور محکمہ کی جانب سے زبانی اعلانات تو کئے جاتے ہیں تاہم عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔وادی نیلم میں انٹرنیٹ موبائل سروس کی آنکھ مچولی سے سیاح مایوسی کا شکار ہیں ۔
سیاحوں نے کشمیرڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وادی نیلم میں سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ، ان کا کہنا تھا کہ یہاں انٹر نیٹ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جسکی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
سیاحوں نے کہا کہ جب ہم یہاں آتے ہیں تو ہمارا گھر والوں سے رابطہ بھی نہیں ہوپاتا،حکومت کو چاہیے کہ اس حوالے سے اقدامات کرے ۔
سیاحوں کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر سیاحت کے حوالے سے بہترین ہے تاہم سہولیات کا فقدان ہے،حکومت ٹورازم کو فوکس کرے
یہاں کی سڑکیں بہت خراب ہیں ،جو بھی سیاح یہاں آتے ہیں انہیں مشکلات ہوتی ہیں اڑنگ ، شاردہ اور دیگر علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ،سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے ، حکومت کی طرف سے اقدامات نہیں کئے جاتے تو سیاح یہاں آنا چھوڑ دیں گے، سیاحوں نے موبائل فون کی سروس کے حوالے سے کہا کہ 2025 میں بھی نیلم اور دیگر علاقوں میں موبائل سروس نہ ہونے سے مایوسی ہوئی ۔حکومت آزاد کشمیر کو چاہیے کو وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کی رونقیں بحال کرنے کے لئے سہولیات دے ، سٹالز لگائے جائیں ،آنے والوں کو بنیادی سہولیا ت دےتاکہ لوگوں کا روزگار بڑھے اور مسائل کا خاتمہ ہو۔