کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی ہوگئیں جہاں پہلا میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہوچکے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے لیے بڑی مشکلات پیدا ہو چکی ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع ابھی موجود ہے تاہم اس کیلئے گرین شرٹس کو غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ پاکستان کو اگلے دونوں میچوں میں بھارت اور بنگلہ دیش کو شکست دینا ضروری ہے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کو بھی بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں شدید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، نیا موسمی سلسلہ داخل
دوسری جانب کیوی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنی شاندار کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے ہوم ٹیم کے خلاف مسلسل چوتھی کامیابی اپنے نام کرلی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان دباؤ میں آکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوتا ہے یا زبردست کم بیک کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتا ہے۔