باغ کی باہمت بہنیں: کاروبار شروع کیا اور اب دوسروں کو خود مختاری کا راستہ دکھا رہی ہیں

باغ کی باصلاحیت بہنیں مہرین یسین اور عنبرین یسین نےاپنی محنت اور لگن سے ایک نئی مثال قائم کر دی، مہرین یسین نے اپنی بہن سے دستکاری اور دیگر ہنر سیکھے اور اب دونوں بہنیں اپنے اپنے آن لائن کاروبار   کامیابی سے چلا رہی ہیں۔

مہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی ہر لڑکی خود مختار ہو سکتی ہےبس ہنر سیکھنے اور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ ان لڑکیوں کی مدد کے لیے تیار ہیں جو اپنے گھروں میں رہ کر کچھ کمانا چاہتی ہیں ،مہرین کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف ان لڑکیوں کو ہنر سکھائیں گی بلکہ کام شروع کرنے کے لیے سامان بھی فراہم کریں گی تاکہ لڑکیاں گھر بیٹھے خود کفیل ہو سکیں۔

ان کے والد یسین ملک ہمیشہ بیٹیوں کے ساتھ کھڑے رہے اور ان کی مکمل حمایت کرتے رہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو خود مختار ہونا چاہیے تاکہ انہیں کسی سہارے کی ضرورت نہ پڑے اورجو بھی لڑکیاں اپنا کام شروع کرنا چاہتی ہیں وہ مہرین یسین سے رابطہ کریں۔ اس طرح ہمارے ملک کی گھریلو صنعت ترقی کرے گی اور خواتین کے لیے معاشی استحکام کی نئی راہیں کھلیں گی۔

Scroll to Top