کوٹلی: محکمہ برقیات کوٹلی کے مطابق 17 فروری سے 28 فروری تک مختلف فیڈرز پر مرمت اور شاخ تراشی کے کام کے باعث بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
ترجمان محکمہ برقیات کے مطابق کوٹلی شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں مختلف اوقات میں وقفے وقفے سے بجلی بند کی جائے گی تاکہ ضروری مینٹیننس مکمل کی جا سکے۔
متاثرہ علاقوں میں تھلہیر، ساردہ، پنگ پیراں، کٹیا، دکھاڑی، صادق آباد، جیل روڈ، رولی دھمول، چوکی مونگ، گلہار، گلہار کالونی، کڑتی، تتہ پانی اور گوئی شامل ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل انتظامات کرلیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔