چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا،پاکستانی اور بھارتی لیجنڈز نے بڑی پیشگوئیاں کردیں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کا چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو اہم ٹاکرا ہوگا، پاکستان اور بھارت کے لیجنڈز کھلاڑیوں نے فیورٹ ٹیم، اسٹار بیٹرز اور بولرز سے متعلق اہم پیشگوئیاں کردیں جبکہ یہ بھی بتادیا کہ کون فاتح ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے سابق لیجنڈز نے چیمپئنز ٹرافی میچ کے اسٹار کھلاڑیوں اور فیورٹ ٹیم کی پیشگوئیاں کردیں۔چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارتی لیجنڈز نے اپنی پیشگوئیوں میں بتادیا کہ کون ہوگا پاک بھارت ٹاکرے کا ہیرو؟۔

پاک بھارت میچ میں سب سے زیادہ رنز کون بنائے گا؟ پاکستانی لیجنڈز کی نظر میں بابر اعظم جبکہ بھارتی ٹیم میں شبمن گل اور روہت شرما اسٹار ہوں گے۔وکٹوں کی دوڑ میں شاہد آفریدی نے شاہین شاہ کو فیورٹ قرار دیدیا۔ انضمام الحق نے حارث رؤف ،یوراج سنگھ کی نظر میں محمد شامی جبکہ سدھو نے اسپنرز کو اہم قرار دیدیا۔

میچ ونر کون ہوگا؟ کے سوال پر شاہد آفریدی اور انضمام نے فخر اور رضوان پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ بھارتی لیجنڈز نے ہاردک پانڈیا اور رشبھ پنت کو اہم قرار دیا۔

شاہد آفریدی اور انضمام الحق نے سعود شکیل کو پاکستان کا اہم نوجوان کھلاڑی قرار دیا۔یوراج سنگھ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف فیورٹ ٹیم کا ٹیگ دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،نامور کرکٹرز،آئی سی سی کے سی ای او کی شرکت

Scroll to Top