ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، جو عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں اضافے کے مطابق ہے۔ آج فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہو گیا اور اس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے پر پہنچ گیا۔
ا آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور یہ 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے ہوگئی۔
گزشتہ ہفتے کے روز سونے کی قیمت فی تولہ 2,300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ!آج کے ریٹس جانیں
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا بھاؤ بڑھا ہے، جہاں فی اونس قیمت 16 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,214 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ عالمی قیمت میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور سرمایہ کاروں کے فیڈرل ریزرو کی ممکنہ شرح سود میں کمی کے اشاروں کے باعث ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں سونے کی قیمتیں مستحکم ، فی تولہ کتنے کا ہے ؟
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 6,102 روپے تک جا پہنچی۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی دباؤ، غیر یقینی مالی حالات اور سرمایہ کاری کے بدلتے رجحانات سونے کی قیمتوں پر براہِ راست اثر ڈال رہے ہیں۔ مارکیٹ میں موجود تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دوبارہ سونے کی خریداری کی جانب مائل ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں دنیا بھر کی گولڈ مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
عالمی سطح پر سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا سب سے آگے ہے، جبکہ ایشیا میں چین سب سے زیادہ سونے کا ذخیرہ رکھتا ہے۔ بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اور ایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر پر موجود ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں تقریباً 1,000 میٹرک ٹن سونا خریدا، جو گزشتہ دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔




