مظفر آباد

آزاد کشمیر میں سونے کی قیمتیں مستحکم ، فی تولہ کتنے کا ہے ؟ 

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر گولڈ مارکیٹ نے آج بروز جمعۃ المبارک 05 دسمبر 2025 کے لیے سونے کے تازہ ترین نرخ جاری کر دئیے ہیں، جن کے مطابق آج بھی ریاست بھر میں قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے ۔

مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 444,400 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 381,007 روپے طے پائی ہے ۔

نئے نرخوں کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 389,584 روپے رہی ، جبکہ 21 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 371,879 روپے ریکارڈ کی گئی ۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باوجود آزاد کشمیربھر میں سونے کے نرخ نسبتاً مستحکم ہیں، جس سے مقامی خریداروں اور جیولرز کو اُمید ہے کہ آئندہ چند روز تک مارکیٹ میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک میں سولر سسٹمز کی قیمتوں میں کمی، صارفین کے لیے سنہری موقع

مظفرآباد میں بھی آج سونے کی قیمت وہی رہی جو آزاد کشمیر کے دیگر شہروں میں مقرر کی گئی ہے ۔ شہر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 444,400 روپے اور 10 گرام قیمت 381,007 روپے برقرار رہی ۔

جیولرز کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس بار نرخوں میں کوئی نمایاں اضافہ ریکارڈ نہیں ہوا، جس سے خریداروں میں قدرے اطمینان پایا جا رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور ملتان میں بھی آج سونے کی قیمتیں یکساں رہیں ۔ تمام شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 444,400 روپے اور 10 گرام قیمت 381,007 روپے برقرار رہی ۔

ملکی مارکیٹ کے ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں معمولی کمی اور عالمی مارکیٹ میں محدود تجارتی سرگرمیوں نے سونے کی قیمتوں کو ایک مخصوص حد کے اندر رکھا ہوا ہے ۔

Scroll to Top