ایک نمبر بیک وقت 2 فونز میں واٹس ایپ کیلئے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

اسلام آباد:موبائل ڈیوائسز پر واٹس ایپ کے استعمال کا ایک بڑا مسئہ یہ ہے کہ آپ صرف ایک فون میں ہی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کسی دوسرے فون پر اسی نمبر سے لاگ ان ہنے کی کوشش کریں تو واٹس ایپ پہلی ڈیوائس سے لاگ آؤٹ ہو جاتا ہے۔

ٹیلیگرام یا دیگر میسیجنگ ایپس میں آپ بیک وقت کئی ڈیوائسز میں لاگ ان ہوسکتے ہیں مگر واٹس ایپ میں آپ ایک واٹس ایپ نمبر کو مختلف فونز میں بیک وقت استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روسی حکام کا ملک بھر میں واٹس ایپ پر مکمل پابندی کا عندیہ

یہ فیچر استعمال میں آسان ہے اور آپ کو زیادہ محنت بھی نہیں کرنا پڑتی مگر بیشتر افراد کو اس کا طریقہ ہی معلوم نہیں تو ایک فون نمبر کو 2 یا زائد فونز میں بیک وقت کیسے استعمال کریں۔؟

سب سے پہلے تو دونوں فونز میں واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کریں،اس کے بعد دوسرے یا نئے فون میں واٹس ایپ کو اوپن کریں،پھر لاگ ان پیج پر فون نمبر کا اندراج کرنے کی بجائے اوپر دائیں کونے میں موجود تھری ڈاٹس مینیو پر کلک کریں۔

وہاں لنک اے ڈیوائس کا آپشن نظر آئے گا، اس کا انتخاب کریں،پھر اپنے پہلے فون پر واٹس ایپ کو اوپن کرکے سیٹنگز میں لنکڈ ڈیوائسز پر کلک کریں۔

اس کے بعد دوسرے فون میں کیو آر کوڈ کو سکین کریں،سکیننگ مکمل ہونے کے بعد آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ دوسرے نمبر پر کام کرنے لگے گا، بالکل اسی طرح جیسے واٹس ایپ ویب پر کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا اے آئی فیچر، صرف الفاظ لکھیں اور خودکار تصویریں بنائیں

آپ کے تمام میسجز ڈیٹا وہاں نظر آئے گا البتہ یہ ضروری ہوگا کہ پہلا فون کم از کم 14 دن میں ایک بار اس فون کے قریب رہےتو اس آسان طریقے سے آپ ایک فون نمبر کو 2 فونز میں استعمال کرسکتے ہیں بلکہ تیسرے فون میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Scroll to Top