مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر گولڈ مارکیٹ نے آج بروز جمعرات المبارک 28 نومبر 2025 تک سونے کے تازہ ترین نرخ جاری کر دئیے ہیں ۔
گولڈ مارکیٹ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح کے قریب برقرار ہے ۔ عالمی منڈی میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باوجود آزاد کشمیر کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم دیکھی گئیں جبکہ بڑے شہروں میں نرخ تقریباً یکساں رہے ہیں ۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 444,400 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ 24 قیراط کے 10 گرام کی قیمت 381,007 روپے مقرر ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکٹرا نے سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرا دیں
اس کے ساتھ ساتھ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 389,584 روپے جب کہ 21 قیراط سونے کی قیمت 371,879 روپے فی تولہ درج کی گئی ہے جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں قدرے مستحکم ہے ۔
مقامی تاجروں کے مطابق مارکیٹ میں خریداروں کی آمد اگرچہ محدود ہے تاہم شادیوں کے سیزن کے باعث ہلکی پھلکی سرگرمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔
پاکستان کے بڑے شہروں کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، ملتان اور پشاورمیں بھی 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 444,400 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 10 گرام کی قیمت 381,007 روپے ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:10 لاکھ روپے تک نقد انعام جیتنے کاسنہری موقع، شہریوں کیلئے بڑی آفر آگئی
کراچی کو ملک کی مرکزی گولڈ مارکیٹ ہونے کا درجہ حاصل ہے اور وہاں مقرر کردہ قیمتیں پورے ملک کے نرخوں پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔
ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی اور عالمی سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آئندہ چند روز میں مقامی نرخوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے ۔




