مشورہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے عوام کو ایئر انڈیا میں سفر نہ کرنے کا مشورہ دے دیا

گواہاٹی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے عوام کو مشورہ دیا ہےکہ وہ ایئر انڈیا میں سفر سے گریز کریں ۔

بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک اپنے بیان میں کہا کہ ایئر انڈیا کی پرواز IX 2884 جسے گواہاٹی سے حیدرآباد کیلئے صبح 07:25 بجے روانہ ہونا تھی، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مسلسل تاخیر کا شکار رہی ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور دیگر مسافر بار بار معلومات لینے کی کوشش کرتے رہے مگر 4گھنٹے گزر جانے کے باوجود ایئرلائن کی جانب سے نہ کوئی اپ ڈیٹ فراہم کی گئی اور نہ ہی متبادل پرواز یا انتظام کا اعلان کیا گیا ۔

ان کے مطابق اس رو یےکے باعث درجنوں مسافروں کو ایئرپورٹ پر شدید ذہنی و جسمانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

بھارتی فاسٹ بولر نے اپنے تجربے کو ’’انتہائی مایوس کن‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو بھی ایئر انڈیا کے ساتھ سفر کرنے کا مشورہ نہیں دیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اوور 40 ورلڈ ٹی 20،سیمی فائنل لائن اپ مکمل، پاکستان کاسپرپاور سے مقابلہ ہوگا

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں بھارتی ایئر لائنز سے متعلق مختلف شکایات سامنے آتی رہی ہیں، جبکہ کچھ غیر مصدقہ رپورٹس میں ایک بڑے حادثے کا ذکر بھی کیا گیا تھا، تاہم اس نوعیت کے کسی بڑے حادثے کی مصدقہ اور قابلِ اعتماد معلومات دستیاب نہیں ۔

بھارتی فاسٹ بولر نے کہا کہ ایئر انڈیا میں سفر کرنا میرا انتہائی مایوس کن تجربہ ہے اور میں کسی کو بھی یہ پرواز لینے کا مشورہ نہیں دوں گا ۔

ان کا یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے بھی ایئر انڈیا کی انتظامیہ پرکڑی تنقید کی ، اور بہت سے صارفین نے اپنی اپنی شکایات بھی شیئر کیں ۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھارتی ایئر لائن کی نا اہلی کے باعث طیارہ کریش کرگیا تھا، جس میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

Scroll to Top