ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل آج کھیلا جائیگا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرائی نیشن سیریز، قومی کرکٹ ٹیم آج جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کھیلے گی، گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مکمل آرام کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا فائنل میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، تیسری ٹیم جنوبی افریقہ اپنے دونوں میچ ہارکرفائنل سے باہر ہوچکی ہے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے میچ میں بھاری مارجن سے شکست دی تھی جس کے باعث کیوی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے وننگ کمبینشن کھلایا جائیگا اور ٹاس بھی اہم ہوگا، پاکستان کے کپتان رضوان نے فائنل جیتنے کا دعوی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی سیریز :جنوبی افریقہ کو شکست، رضوان اور سلمان کی سنچریاں، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

Scroll to Top