(کشمیر ڈیجیٹل) سوزوکی میاں چنوں موٹرز نے کار ٹریڈ اِن پروگرام کے تحت ایک دلکش آفر متعارف کرائی ہے، جس کے تحت صارفین اپنی پرانی گاڑی کے بدلے نئی سوزوکی ایوری VXR حاصل کر سکتے ہیں، ساتھ ہی 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی کیش بونس بھی دیا جا رہا ہے۔
ڈیلرشپ کے مطابق یہ محدود مدت کی پیشکش صرف ایوری VXR ویریئنٹ کے لیے دستیاب ہے۔ دلچسپی رکھنے والے صارفین سوزوکی میان چنوں موٹرز، جو ریہمن سٹی بائی پاس میان چنوں کے سامنے واقع ہے، پر تشریف لا سکتے ہیں یا مزید معلومات کے لیے 0317-3330273 اور 0300-0303879 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ تمام شرائط و ضوابط اس آفر پر لاگو ہوں گے، جبکہ صارفین سوزوکی پاکستان کے آفیشل CRM لنک کے ذریعے بھی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا نے اپنی گاڑیوں پر 3 لاکھ روپے تک رعایت کا اعلان کردیا
دوسری جانب، اطلاعات کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے سوزوکی ایوری VX ویریئنٹ کو بند کر دیا ہے، جس کے بعد اب صرف ایک ہی ویریئنٹ یعنی VXR مارکیٹ میں دستیاب ہے۔
اگرچہ کمپنی کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سوزوکی نے خاموشی سے ایوری VX کو اپنی لائن اپ سے ہٹا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک چارج میں 425 کلومیٹرسفر، چینی کمپنی نے پاکستان میں2نئی الیکٹرک گاڑیاں لانچ کردیں
گزشتہ سال متعارف کرایا گیا VX ویریئنٹ، جو مشہور زمانہ سوزوکی بولان کا متبادل سمجھا جاتا تھا، اب سوزوکی پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود نہیں۔ اس فہرست میں صرف سوزوکی ایوری VXR دکھائی دے رہی ہے، جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ کمپنی نے اپنے بیس ماڈل کو باضابطہ طور پر بند کر دیا ہے۔




