ساگو دانے

ساگو دانہ میں صرف ایک چیز ملائیں : جسم کے تمام درد غائب

اگر آپ جوڑوں کے درد، ہڈیوں کی کمزوری یا مستقل تھکن کا شکار ہیں تو ساگو دانے کا یہ آسان نسخہ آپ کی زندگی بدل سکتا ہے ۔

ساگو دانہ بظاہر سفید موتیوں جیسے دانوں کی شکل میں ہوتا ہے اور عام طور پر لوگ اسے بیماری کے دنوں میں کھاتے ہیں، لیکن دراصل یہ نہایت مفید اور توانائی بخش غذا ہے۔ اگر ساگو دانے کو دودھ اور چینی کے ساتھ کھیر کی طرح پکایا جائے تو یہ ذائقے میں بھی لذیذ اور صحت کے لیے فائدہ مند بنتا ہے ۔

تاہم آج ہم آپ کو ساگو دانے کو استعمال کرنے کا ایک ایسا طریقہ بتانے جا رہے ہیں جو نہ صرف ذائقے دار ہے بلکہ باقاعدگی سے استعمال کرنے پر آپ کے جوڑوں اور ہڈیوں کی کمزوری کو بھی ختم کر سکتا ہے ۔

ساگو دانہ غذائیت سے بھرپور قدرتی نعمت:
ساگو دانہ، جسے انگریزی میں ٹیپیوکا پرلز (Tapioca Pearls) کہا جاتا ہے، دراصل ٹیپیوکا کی جڑ سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اس کا اپنا کوئی خاص ذائقہ نہیں ہوتا، اسی لیے اسے کسی بھی کھانے میں آسانی سے شامل کیا جا سکتا ہے ۔

اس میں موجود اہم غذائی اجزاء درج ذیل ہیں:

کاربوہائیڈریٹس (توانائی کا بنیادی ذریعہ)
فائبر،پروٹین،کیلشیئم،میگنیشیئم ،پوٹاشیئم۔
اگرچہ اس میں چکنائی بہت کم ہوتی ہے، مگر چونکہ اس میں کیلوریز زیادہ ہیں، اس لیے وزن کم کرنے والے افراد کو اس کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

ساگو دانہ دودھ کے ساتھ ، جوڑوں کے درد کا آسان علاج:
ماہرین صحت کے مطابق اگر ساگو دانے کو پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیا جائے اور روزانہ صبح ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چمچ یہ پاؤڈر شامل کر کے پیا جائے تو چند دنوں میں ہی جوڑوں کا درد نمایاں طور پر کم ہونے لگتا ہے ۔

یہ نسخہ خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جنہیں نماز پڑھتے وقت اٹھنے بیٹھنے میں دشواری ہوتی ہے یا جن کی ہڈیوں سے حرکت کے دوران آوازیں آتی ہیں۔ باقاعدگی سے ایک ہفتے تک استعمال کرنے سے ہڈیوں میں گودا بننے لگتا ہے، ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور جسم میں توانائی بحال ہونے لگتی ہے ۔

جو لوگ جسمانی یا ذہنی کمزوری کا شکار ہیں، ان کے لیے بھی یہ نسخہ انتہائی مؤثر ہے۔ روزانہ ساگو دانہ دودھ کے ساتھ پینے کی عادت بنا لیجیے، ایک ہفتے کے اندر آپ خود محسوس کریں گے کہ جسم میں طاقت، جوڑوں میں لچک اور ہڈیوں میں مضبوطی واپس آگئی ہے ۔

Scroll to Top