آزاد کشمیر میں مرغی ،پھلوں اور سبزیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل): ضلعی انتظامیہ مظفرآباد نے مرغی، سبزیوں اور پھلوں کی تازہ قیمتوں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے۔انتظامیہ کے مطابق آزاد کشمیر میں مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں واضح رد و بدل کیا گیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

مرغی کی نئی قیمتیں:

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق برائلر مرغی کی قیمت 328 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ بریڈر مرغی 430 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔اسی طرح گولڈن مرغی کے نرخ 1050 روپے اور 850 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی ریٹ لسٹ کو نمایاں طور پر دکانوں پر آویزاں کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سبزیوں کی نئی قیمتیں:

نئی ریٹ لسٹ کے مطابق گریڈ 1 آلو 80 روپے فی کلو اور گریڈ 2 آلو 60 روپے فی کلو میں دستیاب ہوں گے۔ اسی طرح چائنیز لہسن کی قیمت گریڈ 1 کے لیے 310 روپے فی کلو اور گریڈ 2 کے لیے 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ مزید برآں، لال پیاز کی قیمت گریڈ 1 کے لیے 90 روپے فی کلو جبکہ گریڈ 2 کے لیے 50 روپے فی کلو رکھی گئی ہے۔ گوبھی کی قیمت گریڈ 1 کے لیے 90 روپے اور گریڈ 2 کے لیے 70 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

انتظامیہ کی ہدایات:

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ نئی قیمتوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مارکیٹ چیکنگ ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ نرخوں پر اشیاء خریدیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔

پھل اور سبزی کی قیمتیں:

Scroll to Top