آسٹریلیا

پرتھ: آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں بھارت کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

پرتھ : پرتھ میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 1-0کی برتری حاصل کر لی ۔

ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم بھارتی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات میں گھِر گئی ۔ ابتدائی تینوں بلے باز صرف 18 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔ شبمن گل نے 10، روہت شرما نے 8 رنز بنائے ، جبکہ ویرات کوہلی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے ۔

بارش کے باعث کھیل دو بار رکا ، جس کے بعد میچ کو 26 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ۔ مقررہ اوورز میں بھارت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ آج 22 برس بعد بھی برقرار ہے

کے ایل راہول 38 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، جبکہ اکشر پٹیل نے 31 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔ نتیش کمار ریڈی 19 رنز پر ناٹ آؤٹ واپس لوٹے ۔

آسٹریلوی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی ۔ جوش ہیزل ووڈ ، مچل اوون اور میتھیو کوہنمین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ، جبکہ مچل اسٹارک اور نیتھن ایلس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔

ڈی ایل میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو 131 رنز کا ہدف ملا ، جس سے میزبان ٹیم نے 21.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کرلیا ۔

کپتان مچل مارش 46 اور میٹ رینشا 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ 2027 :کپتان محمدرضوان کو ہٹائے جانے کا امکان،بابر اعظم ، سلمان آغا ، شاہین آفریدی مضبوط امیدوار

جوش فلپ نے 37 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ، جبکہ ٹریوس ہیڈ اور میتھیو شارٹ 8، 8 رنز بناکرپویلین کی طرف چلتے بنے ۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ ، اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

Scroll to Top