اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل ) اٹلس ہونڈا نے بینک الفلاح کریڈٹ کارڈز کے ذریعے اپنی موٹر سائیکلوں کی خریداری کے لیے زیرو مارک اپ کے ساتھ آسان اقساط کی سہولت متعارف کرادی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس اسکیم کے تحت کریڈٹ کارڈ ہولڈرز زیرو فیصد مارک اپ کے ساتھ اپنی پسند کی ہونڈا موٹر سائیکل 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں خرید سکتے ہیں ۔ بینک کی جانب سے صرف ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گی ۔
منتخب ماڈلز کے لیے ماہانہ اقساط کی تفصیل: ہونڈا CD 70 کی سرکاری قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے ، جسے 13 ہزار روپے ماہانہ کی 12 اقساط میں خریدا جا سکتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت پاکستان کا خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ،افغانی شہری بھی شامل
ہونڈا CD 70 ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار 900 روپے ہے ، جس کی ماہانہ قسط 13 ہزار 965 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ اسی طرح ہونڈا پریدور کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 900 روپے اور اس کی 12 ماہ کی قسط 17 ہزار 308 روپے ہے ۔
ہونڈا CG 125 ماڈل 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہے ، جس کی ماہانہ قسط 19 ہزار 480 روپے ہوگی ۔ اس کے علاوہ ہونڈا CG 150 کی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے اور اس کی قسط 37 ہزار 583 روپے رکھی گئی ہے ۔
سب سے مہنگا ماڈل ہونڈا CB 150F ہے، جس کی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 900 روپے جبکہ 12 ماہ کی قسط 40 ہزار 833 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ کمپنی کے مطابق، یہ اسکیم خاص طور پر درمیانے طبقے کے صارفین کے لیے موٹر سائیکلوں کی خریداری کو مزید سہل بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:قرعہ اندازی،750 روپے بانڈز رکھنے والے خوش نصیبوں کے تمام نمبرز بھی جاری
مزید معلومات یا آرڈر کے لیے صارفین 24/7 ہیلپ لائن 021-111-002-002 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔پروڈکٹ کی تفصیلات اور بکنگ کے لیے مزید مدد کے لیے براہ کرم 021-111-225-111 پر کال کریں ۔
شرائط و ضوابط لاگو ہیں ۔




