جونیئر ہاکی کپ

سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-2 سے شکست دے دی

پتراجایا :ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ کے ایک شاندار مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-2 سے شکست دے دی۔

پاکستان کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا اور دونوں گول نوجوان اسٹار سفیان خان نے کیے، تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مضبوط دفاع اور مؤثر جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میچ میں فتح حاصل کر لی ۔

میچ کے دوران پاکستان نے شروعات میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور متعدد مواقع پیدا کیے مگر نیوزی لینڈ کی گول کیپر نے کئی بار خطرناک حملوں کو ناکام بنایا ۔ سفیان خان نے اپنی ٹیم کے لیے دونوں گول اسکل ، درست ٹائمنگ اور محنت کے ساتھ اسکور کیے تاہم نیوزی لینڈ نے آخری لمحات میں ایک اور گول داغ کر میچ اپنے حق میں کر لیا اور دو گول سے پاکستان کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ۔

یہ میچ پاکستان کے لیے ایک اہم سبق تھا، کیونکہ ٹیم نے بھارت کے ساتھ گزشتہ مقابلے میں بھی محنت کی، جو 3-3 گول سے برابر رہا تھا ۔ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار دفاع اور جارحانہ حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ، جس کی وجہ سے گیم برابر رہی۔ نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور مستقبل میں ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے اُمیدیں بڑھائیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ویمنز ورلڈکپ :بنگلہ دیش کو عبرتناک شکست ، آسٹریلیا کی سیمی فائنل میں چھلانگ

اب پاکستان کی نظر آئندہ میچ کی طرف ہے، جو جمعے کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کی ٹیم مضبوط اور تکنیکی مہارت کے لیے مشہور ہے  اور پاکستان کے کھلاڑی اس میچ کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اپنی جارحانہ حکمت عملی اور دفاعی منصوبہ بندی کو بہتر کرے تو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح کے امکانات روشن ہیں ۔

یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیت دکھانے اور بین الاقوامی سطح پر تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے ۔ پاکستان کے ہاکی شائقین بھی ٹیم کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اُمید کر رہے ہیں کہ آنے والے میچوں میں نوجوان کھلاڑی بہترین کھیل کامظاہرہ کریں گے اور ٹیم کو کامیابی دلا ئیں گے ۔

Scroll to Top